گونگی بہری لڑکی سمیت 9خواتین سے زیادتی
بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم لڑکی سمیت 9 خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 28ج ب کے رہائشی جہان خان نے موّقف اختیار کیا کہ اسکی بھانجی اور اہلیہ ملزم سرور کے ڈیرے پر کام کرتی تھی کہ اسی دوران ملزم سرور نے اسکی 20 سالہ بھانجی (ث) جو کہ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے اسے مبینہ ز یادتی کا نشانہ بنایا۔جبکہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے بشیرکالونی میں (پ) کو ملزم شاہد نے ، انور کالونی میں ملزم اویس نے (غ) کو، صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 534گ ب کے قریب ملزم عبدالرحیم نے 13سالہ (ش) کو،تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ذوالفقار کالونی میں ملزم بلال نے الیاس نامی شہری کی بیٹی 14 سالہ (آ) کو، جھنگ بازار کے علاقے چک نمبر 241رب چنچل والا کی رہائشی 18سالہ (م) کو ملزم یاسر نے جھنگ بازار سے اغوا کے بعد، جبکہ تھانہ جحنگ بازار کے علاقے بدر کالونی کے گلزار کی بیٹی 24سالہ (م) کو ملزم عدنان نے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارر وائی شروع کردی۔