موٹروے زیادتی کیس،سماعت 20فروری تک ملتوی
انسداد دہشتگری عدالت میں رنگ روڈ موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزموں کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی
لاہور(اپنے خبر نگارسے )عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ۔ملزموں عابد ملہی اور شفقت بگا کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان پراسیکیوشن کے پاس جمع کرادیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا چالان مکمل ہو کر پراسیکیوشن برانچ آچکا ہے اور 20 فروری تک پیش کردیا جائے گا۔