ریلوے سٹیشن :اوورچارجنگ پر 6 سٹالز کوجرمانے

ریلوے سٹیشن :اوورچارجنگ پر 6 سٹالز کوجرمانے

سٹیشن منیجر لاہور سٹیشن نے اوور چارجنگ پر 6 سٹالز کو 4 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انجینئر محمد ناصر خلیلی کے احکامات پر سٹیشن منیجر لاہور ریلوے سٹیشن ظفر اقبال نے وینڈنگ سٹالز کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی وینڈنگ سٹالز پر مسافروں کیلئے معیاری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی۔ سٹالزپر غیر منظور شدہ برانڈز کی فروخت کرنے اور اوورچارجنگ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 5 سٹالز کو فی کس پانچ سو روپے جبکہ ایک کینٹین کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر انور سادات مروت نے سٹیشن منیجر کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سٹالز کو مانیٹر کیا اور ہر صورت مسافروں کیلئے معیاری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں