آصو ڈکیت گینگ گرفتار 2موٹرسائیکلیں،موبائل فونز،اسلحہ برآمد

 آصو ڈکیت گینگ گرفتار 2موٹرسائیکلیں،موبائل فونز،اسلحہ برآمد

قصور (نامہ نگار)سی آئی اے سٹی سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوررہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث آصف عرف آصو ڈکیت گینگ کے 5 ملزموں کوگرفتارکرکے 2 موٹر سائیکلیں ، موبائل فونز اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیا۔

ملزم آصف عرف آصو بھٹی نے اپنے دیگر ساتھیوں عباس، محمد صفدر، اکرام اورعلی حید ر پر مشتمل ڈکیت گینگ بنا رکھا تھا ۔ملزم رات کو موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں سے موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیتے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں