فائرنگ دھمکیاں ، متاثرہ شخص کوتحفظ دینے کاحکم

 فائرنگ دھمکیاں ، متاثرہ  شخص کوتحفظ دینے کاحکم

لاہور( اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت ، جیکیب نامی ادارے کو چلانے پر گاڑی پر فائرنگ کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پولیس رپورٹ دیکھنے کے بعد متاثرہ شہری رحمت آفتاب کو تحفظ دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے شہری پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کی گرفتاری کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ۔متاثرہ شہری رحمت آفتاب انصاف اپنے وکلا کے ہمراہ تحفظ کے لیے سیشن عدالت پیش ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں