اذلان شاہ ہاکی : جاپان سے میچ برابر، پاکستان نا قابل شکست

اذلان شاہ   ہاکی  :  جاپان  سے  میچ  برابر،  پاکستان   نا قابل  شکست

اذلان شاہ ہاکی(سپورٹس ڈیسک ) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے اپنے تیسرے میچ میں جاپان کیخلاف میچ برابر کھیل کر پاکستان بدستور ناقابلِ شکست ہے ۔۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا،پاکستان نے چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں پینالٹی کارنر کے ذریعہ گول کرکے میچ کو ڈرا کیا۔ پاکستان کو میچ کے 59ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے سکور کیا۔پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینالٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے 7، 7 پوائنٹس ہیں، تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پاکستان پہلے جبکہ جاپان دوسرے نمبر پر ہے ۔ پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 1:00 بجے کھیلے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں