سی ٹی ڈی کے رواں سال 901 آپریشن،177 ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی کے رواں سال 901 آپریشن،177 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے رواں برس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 901 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جس کے نتیجہ میں دہشت گردی، ملک و سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 177ملزم گرفتار، 142 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

 گرفتار ملزموں میں ریڈ بک میں شامل کالعدم تنظیموں کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی کارروائیوں، منصوبہ بندی اور معاونت میں ملوث 114 نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں خود کش جیکٹس، راکٹس، ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈیز، دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ دہشت گردانہ 133 منصوبوں کو خاک میں ملا یا گیا ۔ سوشل میڈیا پر 1030 اکاؤنٹس کی سائبر ٹریسنگ کی گئی، نفرت انگیز اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر میں ملوث 4078 سائٹس اور پیجز کو بلاک کرایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں