سپارہ پڑھانے آئے قاری نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سپارہ پڑھانے آئے قاری  نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سپارہ پڑھانے کیلئے گھر آنے والے قاری نے کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

تھانہ روشن وال اکے علاقے چک نمبر 233رب کی رہائشی آسیہ کلثوم نے پولیس کو بتایا کہ وہ قاری علی انکے گھر اسکی بیٹیوں کو پڑھانے کیلئے آیا کرتا تھا کہ اس دوران مبینہ طور پر اسکی جانب سے اسکی کمسن بیٹی (ع )کو زیادتی کانشانہ بنادیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں