5اشتہاریوں سمیت 14ملزم گرفتار

5اشتہاریوں سمیت 14ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5اشتہاریوں سمیت 14ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے کئی علاقوں میں چھاپوں کے دوران 12ملزم پکڑے جن میں 5اشتہاری شامل ہیں جبکہ ملزموں سے ساڑھے 3کلو چرس اور 10لٹر شراب بھی برآمد ہوئی ،گرفتار ملزموں میں عدنان، خالد، نعیم، وسیم، فیاض، حمزہ،فاروق، ارشد، ماجد، احمد، اسد،نبیل شامل ہیں ۔ شاہدرہ پولیس نے 2کلو چرس برآمد کرکے منشیات فروش شہزاد اور ندیم کو دھرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں