لین دین تنازع پرچلتی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

لین دین تنازع پرچلتی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لین دین کے تنازع پر مسلح افراد نے چلتی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ ناولٹی پل کے سامنے علی رضا گاڑی پر جا رہا تھا کہ اس دوران تین موٹرسائیکل پر سوار 6 ملزموں نے اسے زبردستی روکنے کی کوشش کی اور گاڑی بھگانے پر فائرنگ کردی جس سے کئی گولیاں گاڑی کے مختلف مقامات پر لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں