بینک ملازم اقساط کی رقوم کے لاکھوں روپے ہڑپ کرگئے

 بینک ملازم اقساط کی رقوم کے لاکھوں روپے ہڑپ کرگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نجی بینک کے ملازم اقساط کی صورت میں آنے والے لاکھوں روپے ہڑپ کرگئے ۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں واقعہ نجی بینک نے شہریوں کو قرضہ کی سہولت فراہم کی جس کی واپسی کے لیے اقساط کی مد میں بینک کے تین ملازمین نے مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے لاکھوں روپے جمع کروانے کے بجائے آپس میں خورد برد کرلیے ۔ پولیس نے بینک منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں