وفاقی محتسب کا جعلی حکمنامہ جمع کرانے پر دو افراد پرمقدمہ درج

وفاقی محتسب کا جعلی حکمنامہ جمع  کرانے پر دو افراد پرمقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب کا جعلی حکمنامہ جمع کرانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میں ملزم حبیب اللہ نے اے سی دفتر میں اراضی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اپنے حق میں وفاقی محتسب کا حکمنامہ جمع کروایا جو چھان بین کے دوران جعلی نکلا۔ پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں