شادی کی تقرب میں ہوائی فائرنگ کرنے پردو افراد گرفتار

شادی کی تقرب میں ہوائی  فائرنگ کرنے پردو افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کی تقرب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 123 گ ب کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی پرہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان وسیم اور شاہنواز کو حراست میں لے لیا۔ جنکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں