24گھنٹے: 18ملزم بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

24گھنٹے: 18ملزم بجلی  چوری کرتے پکڑے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری,متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔

تمام کنکشنز منقطع،لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 18 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14کمرشل،4 زرعی اور295 ڈومیسٹک شامل تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو 2 لاکھ19 ہزار3سو94یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 45 لاکھ94 ہزار2 سو92 روپے ہے ،بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں