چالان کرنے پر وارڈن سے ہاتھا پائی، ملزم گرفتار

چالان کرنے پر وارڈن سے ہاتھا پائی، ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چالان کرنے پر شہری کی ٹریفک وارڈن سے ہاتھا پائی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن شاہد محمود نے تیزرفتاری اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے شہری کو روکا جس کا چالان کرنے پر ملزم آگ بگولہ ہوگیا اور ٹریفک اہلکار سے گالم گلوچ شروع کردی اور ساتھ ہی موبائل فون پر ویڈیو بنانے لگ گیا۔ پولیس نے ٹریفک اہلکار کی شکایت پر موقع سے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں