نوسرباز ڈلیوری بوائے سے 40ہزارروپے ہتھیاکرفرار

نوسرباز ڈلیوری بوائے سے 40ہزارروپے ہتھیاکرفرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسرباز نے ڈلیوری بوائے کو ہزاروں روپے نقدی سے محروم کردیا۔تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ عبداللہ پور میں عمران پارسل لیکر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزم نے اسے روک لیا۔۔۔

اور مسائل حل کرنے کے لیے دم کرنے کے بہانے اسے آنکھیں بند کرنے کا کہا۔ دم کامیاب کرنے کے لیے ملزم نے ڈلیوری بوائے کو اپنی جیبوں سے تمام پیسے نکالنے اور چالیس قدم الٹا چلنے کا کہا۔ اس دوران ملزم 40 ہزار روپے نقدی لیکر موقع سے رفو چکر ہوگیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ کوہ نور فلیٹس کے قریب کال کرنے کے بہانے نوسر باز شہری کا موبائل فون لے اڑے ۔ عدیل اپنے گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار تین افراد نے اسے روکا جن میں سے ایک نے اس سے ایمرجنسی میں فون کال کرنے کے لیے موبائل لیا اور بعد ازاں ملزم موبائل فون لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں