مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، فائرنگ، بہن بھائی شدید زخمی

مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، فائرنگ، بہن بھائی شدید زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، فائرنگ کرکے بہن بھائی کو شدید زخمی کردیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ مانانوالہ میں پانچ مخالفین نے شاہ زیب کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اسے قابو کرکے زردوکوب کرنے لگے ۔ اس دوران بہن بھائی کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں