شادی شدہ خاتون اور مقدمہ کی پیروی کرنیوالا اغوا

 شادی شدہ خاتون اور مقدمہ کی پیروی کرنیوالا اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے شادی شدہ خاتون اور مقدمہ کی پیروی کرنیوالے نوجوان کو اغوا کرلیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ڈبلیو بلاک کے رہائشی شکیل نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ کہ اس کی بیوی کام کے سلسلہ میں گھر کے باہر موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ فرزانہ یاسمین نامی خاتون نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا سیشن کورٹ میں مقدمہ کی پیروی کے لیے گیا جہاں مخالفین میں شامل 10 ملزمان نے اسے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں