دیرینہ رنجش پرمسلح افراد کاگھرمیں گھس کر اہلخانہ پرتشدد

دیرینہ رنجش پرمسلح افراد کاگھرمیں گھس کر اہلخانہ پرتشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دیرینہ رنجش پرمسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک میں آمنہ نامی خاتون نے پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیارکیا۔۔۔

کہ ملزم طارق اور اس کے دیگر 6 ساتھی رات کی تاریکی میں دیواریں پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور زبردستی اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے لگے جس سے وہ کپڑے پھٹنے سے نیم برہنہ ہوگئی۔ اس دوران اہلخانہ نے اسے بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں