منشیات فروش ناکے پر گرفتار ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد

منشیات فروش ناکے پر گرفتار  ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث ملزم سے ڈیڑھ کلوسے زائد چرس برآمد کرلی گئی ۔

تھانہ غلام آباد کے علاقہ ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران زوہیب نامی ملزم کو روکا تو وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو قابو کرلیا اور تلاشی کے دوران چرس برآمد کرلی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں