علی پورچٹھہ:ڈاکوئوں نے دن دہاڑے بیوپاریوں کو لوٹ لیا

علی پورچٹھہ:ڈاکوئوں نے دن دہاڑے بیوپاریوں کو لوٹ لیا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ کا علاقہ ڈکیتوں کی آماجگاہ بن گیا ،سڑکیں غیر محفوظ ہو گئیں ، بیوپاریوں سے ناکہ زن ڈاکو ئوں نے 16لاکھ روپے لوٹ لئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ علی پورچٹھہ ڈکیتوں چوروں کے رحم و کرم پر ہے ، نواحی ہیڈ چھناواں کے قریب دن دہاڑے ڈاکو ناکہ لگا ئے کھڑے تھے کہ ایک مزدا آیا جس کو اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہو ئے محمد اشرف مہنگا سکنہ بیری والا سے 3 لاکھ 50 ہزار،ظہیر احمد سکنہ رامکے سے 3 لاکھ 43ہزار، محمد افضل سکنہ رامکے سے 3 لاکھ 75ہزار، ریاست علی سکنہ لالکے سے 5لاکھ 70ہزار، احمد ندیم سکنہ چک سجادہ سے 55ہزار اور امجد علی سکنہ منڈیالہ چٹھہ سے 14ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بیوپاری گجرات مویشی منڈی سے مال مویشی فروخت کر کے واپس گھروں کو جارہے تھے ۔تھانہ علی پورچٹھہ کی سڑکیں شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن چکی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے آ ئی جی پنجاب سے لااینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں