سابقہ رنجش ، دکان میں گھس کر فائرنگ ، شہری لہو لہان

 سابقہ رنجش ، دکان میں گھس کر فائرنگ ، شہری لہو لہان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے دکان میں گھس کرسابقہ رنجش کی بنا کی بنا پر دکاندار کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے حق باہو چوک میں واقع دکان پر مزمل نامی شہری کا بیٹا حسین عباس موجود تھا۔۔

 کہ اس دوران ملزم عمران اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور دکان میں موجود حسین عباس کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا جبکہ سابقہ رنجش کی بناء پر اسے فائرنگ کرکے لہولہان کرنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں