راہ جاتی ہوئی خاتون کو مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنا ڈالا

راہ جاتی ہوئی خاتون کو مبینہ  طورپر تشدد کانشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی ہوئی خاتون کو مبینہ طورپر قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ صدر سمندری کے علاقے چک نمبر 437 گ ب کی رہائشی ثوبیہ رفیق نے پولیس کو بتایا۔۔

کہ وہ کام کے سلسلہ میں جارہی تھی کہ اس دوران ملزم احمد سمیت 4 افراد کی جانب سے اسے قابوکرلیاگیا۔ اور راہ جاتے ہوئے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں