حقائق چھپانے پر ایم ڈی سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن طلب

حقائق چھپانے پر ایم ڈی سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے حقائق چھپانے پر۔۔

 ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کیسے درخواست دائر کی؟ عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر بھاری جرمانہ کیاجائے گا،پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل مرزا اورنگزیب نے کہا عدالتی فیصلے پر عمل درآمدکردیاگیا ۔متاثرہ خاتون عائشہ بی بی کے وکیل اسد منظور بٹ نے دلائل میں کہا کہ پیسوں کی ادائیگی اور عدالتی فیصلے کی باوجود پلاٹ کاقبضہ نہیں دیا جا رہا ،عدالتی حکم پر سیکرٹری پنجاب ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے پلاٹ کاقبضہ دینے کی یقین دہانی کرائی لیکن متعلقہ سیکرٹری نے اپنے بیان کے باوجود قبضہ نہیں دیا،عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کے بجائے محکمہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی، سپریم کورٹ میں اپیل زیرالتوا ہونے کے باوجود محکمہ نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل بھی دائرکردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں