ریلویز پولیس، گھر سے بھاگے ،گمشدہ 23بچے ، بچیاں ورثا کے حوالے
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژن نے ایک ہفتے 29 اپریل سے 5 مئی تک مسافروں کی خدمت اور ۔۔
دیگر سہولیات مہیا کرتے ہوئے گھر سے بھاگے اور گمشدہ 23بچے ، بچیوں ورثا کے حوالے کیا۔ اسکے علاوہ 48 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جسکی مالیت تقریباً 6 لاکھ 42 ہزار روپے بنتی ہے کو انکے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح 276 مسافروں جن میں ضعیف اور زخمی شامل ہیں کو وہیل چیئرز اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔