زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے نے زہریلی گو لیاں نگل لیں

 زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے نے زہریلی گو لیاں نگل لیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعدد با ر مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے کمسن لڑکے نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے چک نمبر 203رب کی رہائشی رخسانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم علی کی جانب گزشتہ عرصہ دراز سے ہی مختلف اوقات میں اسکے 12 سالہ بیٹے (ط) اور 14 سالہ بیٹی (ص )کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس دوران ملزم کی جانب سے جان سے مارنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔ جس کے باعث متاثرہ بچے خوف کی وجہ سے گھر بتانے سے بھی قاصر تھے ۔ جبکہ اس دوران طلحہ کی جانب سے صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طورپر زہریلی گولیاں نگل لیں۔جسے ہسپتال منتقل کیاگیا تو متاثرہ بچے کی جانب سے ڈاکٹرز کو دئیے گئے بیان میں سارے انکشافات سامنے آنے پر ملزم کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں