4منشیات فروش گرفتار،ساڑھے 3کلوچرس،20لٹرشراب برآمد

4منشیات فروش گرفتار،ساڑھے 3کلوچرس،20لٹرشراب برآمد

قصور(نمائندہ دنیا) صدر سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 3کلو سے زائدچرس اور 20لٹر شراب برآمدکرلی۔۔۔

پولیس تھانہ راجہ جنگ نے جونیکی روڈ دربار طالب شاہ کے نزدیک چھاپہ مارکر رام تھمن کے رہائشی منشیات فروش جاوید رحمانی سے 1500گرام چرس ، نلکا سٹاپ رائے ونڈ روڈ سے ہلوکی لاہور کے رہائشی مظہر رحمانی سے 650گرام چرس ، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دفتوہ روڈ پر منشیات فروش ناظم علی عرف ناجو سے 20لٹر شراب ،جبکہ پولیس تھانہ صدر چونیاں نے جھنڈوالا کے قریب لاہور کے رہائشی منشیات فروش محمدعمار میو سے 1400گرام چرس قبضہ میں لے لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں