دکانوں کے تالے کھول کر اشیا چوری کرنے والا گرفتار

دکانوں کے تالے کھول کر  اشیا چوری کرنے والا گرفتار

لا ہو ر(کرائم رپورٹر) کاروباری مراکز سے چوریاں کرنیوالا پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے دکانوں کے تالے کھول کر قیمتی اشیا چوری کرنے والا گرفتار کر ا دیا۔

ملزم انارکلی بازار،ہال روڈ،حفیظ سنٹر ودیگر کاروباری مقامات پر صبح کے اوقات میں چوریاں کرتا تھا۔ صرافہ بازار سے 9 لاکھ نقدی اور 500 گرام سونا چوری کرکے فرار ہو گیا تھا۔الیکٹرانک مارکیٹ سے 40 لاکھ سے زائد مالیت کے لیپ ٹاپ چوری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں