5منشیات فروش گرفتار 40کلو چرس برآمد

5منشیات فروش گرفتار 40کلو چرس برآمد

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)پولیس نے 5 منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔ سبزہ زار پولیس نے منشیات کے 3 بڑے ڈیلر گرفتار کر لئے ۔

 ملزموں ولید، وقار اور ندیم نے منشیات خیبر پختون خوا سے فیصل آباد منگوائی وہاں سے لاہور شفٹ کر رہے تھے ،انہیں موٹروے سے اترتے ہی منشیات سمیت گرفتارکر لیا گیا، لاکھوں روپے کی 36 کلو چرس برآمد ہوئی ۔ باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروش وشال مسیح کوگرفتار کر لیا، ملزم سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہوئی۔ سند رپولیس نے ملزم رشید سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں