ڈرائیور پر تشدد ،گاڑی کی توڑ پھوڑ

 ڈرائیور پر تشدد ،گاڑی کی توڑ پھوڑ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈالہ کے ڈرائیور کوتشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ گاڑی کی توڑ پھوڑ کردی گئی۔

تفصلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے نیاموآنہ منڈی میں آنے والے ڈالہ کے ڈرائیور شہباز نے پولیس کو بتایا کہ منڈی سے باہر نکلتے ہوئے ملزمان کا اسکے ساتھ پرچی کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران ملزمان نے اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی کے شیشے اور دیگر سامان بھی توڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں