مال روڈ:ٹریفک حادثے میں زخمی وارڈن دم توڑ گیا

 مال روڈ:ٹریفک حادثے میں زخمی وارڈن دم توڑ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیوٹی کیلئے آتے ہوئے مال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والاوارڈن ہسپتال میں چند روز موت اور زندگی کی کش مکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن چند روز قبل ڈیوٹی پر آتے ہوئے مال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہواتھا،ٹریفک وارڈن محمد اکرم کا تعلق حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ سے اور زخمی ہونے کے بعد جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے ٹریفک وارڈن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جاں بحق پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ ہیں، مرحوم نے بیوہ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں