غیرمعیاری ایندھن سے بھٹہ چلانے والے مالک کیخلاف مقدمہ

غیرمعیاری ایندھن سے بھٹہ  چلانے والے مالک کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیرمعیاری ایندھن سے بھٹہ چلانے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب میں محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔

 بھٹہ خشت سربمہر کردیا جو کہ غیرمعیاری ایندھن اور زگ زیگ سسٹم نصب نہ ہونے سے فضائی آلودگی کا سبب بن رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں