گھریلو ملازمہ نے لاکھوں کے زیورات اور سامان چوری کرلیا

گھریلو ملازمہ نے لاکھوں کے زیورات اور سامان چوری کرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ خواتین نے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احسن رضا نے پولیس کوبتایا دو گھریلو ملازمہ خواتین نے صفائی کے دوران سائیڈ ٹیبل کا لاک توڑ کر اس میں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اورنقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں