بیوپاری سے 5لاکھ لوٹ لئے گئے

بیوپاری سے 5لاکھ لوٹ لئے گئے

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے بیوپاری سے 5 لاکھ لوٹ لئے ، گاؤں ٹبہ گامن والا کا پیوپاری محمد اقبال نجی بینک سے ساڑھے 13لاکھ روپے نکلوا کر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ۔۔۔

مین دیپالپور روڈ گرین سٹی ہاؤسنگ سکیم کے قریب تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رقم چھننے کی کوشش کی، رقم دو بیگوں میں تھی، ڈاکوؤں نے 5 لاکھ روپے والا بیگ چھین لیا، جبکہ اقبال کے مزاحمت کرنے پرباقی ساڑھے 8 لاکھ روپے بچ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں