زرعی فارم پرسولرپلیٹوں کے پاس سویا نوجوان قتل

زرعی فارم پرسولرپلیٹوں کے پاس سویا نوجوان قتل

الہ آباد ،تلونڈی( نمائندہ دنیا،نامہ نگار) زرعی فارم پر سوئے نوجوان کو قتل کردیاگیا ،نواحی گاؤں مانکدیکے میں نوجوان ٹھیکیدارمحمدارشد سولر پلیٹوں کی حفاظت کے لئے کھلی جگہ پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں کے وار کردیئے۔۔۔

مقتول ارشد ڈاکٹر عمر نور کی ملکیتی زمین پر کاشت کاری کرتا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کنگن پور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے چونیاں ہسپتال بھیج کرنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں