غیر ملکی شخص سے 12سالہ بچی کانکاح، والدین گرفتار

غیر ملکی شخص سے 12سالہ بچی کانکاح، والدین گرفتار

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)لاہور میں کم عمر کی بچی کی غیرملکی سے جبری شادی رکوا دی گئی۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے بروقت کارروائی کرکے کم عمر کی بچی کی غیرملکی شخص سے زبردستی شادی کرانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے 12 سالہ بچی کا نکاح کرانے والے والدین کو گرفتار کرلیا۔ والدین پیسوں کی لالچ میں کم بچی کی شادی غیرملکی سے کرا رہے تھے ۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر محلے داروں کی جانب سے کال موصول ہوئی۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا جس نے متاثرہ بچی کے والدین اور نکاح خواں کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں