2 ٹرین مسافروں سے 2 لاکھ 10 ہزار کی جعلی کرنسی برآمد

 2 ٹرین مسافروں سے 2 لاکھ  10 ہزار کی جعلی کرنسی برآمد

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر ) ریلویز پولیس نے پاکستان ایکسپریس میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس نے 2 مسافروں سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی، نوٹوں میں 5 ہزار کے 36 اور 1000 والے 30 نوٹ تھے ۔پولیس کے مطابق ملزم جعلی کرنسی کے ساتھ ملتان سے کراچی کیلئے سفر کر رہے تھے ، ساجد اور ذیشان کو ہیڈ کانسٹیبل قائم علی نے روہڑی کے قریب گرفتار کیا۔ تھانہ ریلویز پولیس روہڑی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں