فیروزوالہ :کھیت سے تشدد زدہ لاش برآمد

 فیروزوالہ :کھیت سے  تشدد زدہ لاش برآمد

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) فیروزوالہ کے علاقے موٹروے انٹرچینج ناظر لبانہ کے قریب کھیت سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش مل گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ راہگیروں نے لاش کھیت میں پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے قریبی آبادیوں کے لوگوں سے متوفی کی شناخت کے لئے رابطہ کیا مگر شناخت نہ ہو سکی ۔پولیس کے مطابق اجنبی شخص کی لاش تین چار روز پرانی لگتی ہے ۔پولیس نے مختلف پہلوؤں پرتحقیقات شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں