فحش حرکات سے منع کرنے پر اہل خانہ پر گھر گھس کر تشدد

فحش حرکات سے منع کرنے پر اہل خانہ پر گھر گھس کر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بیٹے سے فحش حرکات کرنے سے منع کرنے پر ملز موں نے اہلخانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بنادیا۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے 70 ج ب کے رہائشی رفیق نے پولیس کو بتایا کہ اسکے کمسن بیٹے کے ساتھ ملزم عظیم کی جانب سے فحش حرکات کی جاتی تھیں۔ جسے منع کیاگیا تو ملزم کی جانب سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں