تیتر کے دو غیرقانونی شکاری گرفتار ،30ہزارجرمانہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) ضلع نارووال اور جہلم میں مسکن سے بھٹکے ایک بندر کو ریسکیو کرنے سمیت تیتر کے دو غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کرلیاگیا اور انہیں مبلغ 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔۔۔
جبکہ ریسکیو کئے گئے بندر کو فوری طور پر اسے کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیاگیا ۔ تفصیلا کے مطابق ایک دیگر کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بریڈنگ سیزن میں تیتر کے غیر قانونی شکار میں مشغول دو شکاریوں کو گرفتار کرکے مبلغ 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور فیلڈ میں پٹرولنگ کو مزید بڑھا دیا۔