گڑھی شاہو :ٹریفک حادثے میں معمر شہری جاں بحق

گڑھی شاہو :ٹریفک حادثے  میں معمر شہری جاں بحق

لاہور(کر ائم رپو رٹر) گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔

واقعہ کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے 60 سالہ نامعلوم شخص کو کچل کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئی۔زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔تادم تحریرمتوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں