ہائی پروفائل کیسز میں تفتیش کے معیار کویقینی بنانیکی ہدایت

ہائی پروفائل کیسز میں تفتیش کے معیار کویقینی بنانیکی ہدایت

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر، سائلین کی رسائی میں رکاوٹ اور کرپشن پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ،

 آئی جی نے کہا کہ اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے ، ہائی پروفائل کیسز میں تفتیش کے معیار اور جاری کردہ پروٹوکولز کی بجا آوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اعلی ٰسطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔دریں اثنا سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔سی سی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی آئیز کے مطابق کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہئے ،سپر وائزری افسران اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی جانچنے کیلئے فیلڈ دفاتر کے باقاعدگی سے دورے کریں۔ شہدائے پولیس کے رہائشی فلیٹس بھوبتیاں چوک رائیونڈروڈمیں پارکس،گراؤنڈ اور بچوں کے لیے جھولوں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں