آلودگی: 580گاڑیاں بند، بغیر لائسنس 1140 مقدمے

آلودگی: 580گاڑیاں بند، بغیر لائسنس 1140 مقدمے

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں سموگ تدارک مہم کے دوران 580 گاڑیاں بندکر دی گئیں جبکہ بغیر لائسنس گاڑی/ موٹر سائیکل چلانے پر 1140 مقدمات درج کئے گئے ۔

علاوہ ازیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان کے بجائے بند کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا دو ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 580 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کرائیں گئیں، 37 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے ، ریت،مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 9 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 1402 گاڑیوں کو چالان جبکہ انتہائی خستہ حال 221 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کرائے گئے ، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 331 گاڑیوں کو بند کر ایا گیا، بغیر لائسنس کمرشل و دیگر لوڈر گاڑیاں چلانے پر 1140 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کر ائے گئے ، سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں