مختلف مقامات سے نامعلوم افراد کی 8لاشیں برآمد

 مختلف مقامات سے  نامعلوم افراد کی 8لاشیں برآمد

لاہور( کرائم رپورٹر )شہر کے مختلف مقامات سے 8 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق شادمان سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 40 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔۔

 نصیر آباد کے علاقہ سے 55 سالہ ،گڑھی شاہو ٹریفک حادثے کا 60 سالہ بزرگ شہری دوران علاج دم توڑ گیا، چوکی بیگم کوٹ کے علاقہ سے 32 سالہ شخص ،لیاقت آباد پیکو روڈ سے نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، کوٹ لکھپت کے علاقہ سے 50 سالہ شخص ،فیکٹری ایریا غازی روڈ سے 25 سالہ نامعلوم شخص اورسبزہ زار ،کھاڑک نالہ کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تمام لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی اور پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں