رواں سال 2110گینگ کے 4839ملزم گرفتار

رواں سال 2110گینگ  کے 4839ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں رواں سال 2110گینگ کے 4839ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔۔

جن سے 3ارب 18کروڑ16 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزموں سے 283 کاریں، 6646 موٹر سائیکلیں اور 345 دیگر وہیکلز برآمد کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں