مختلف ٹریفک حادثات ،3 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

مختلف ٹریفک حادثات ،3 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

فیروزوالہ،کوٹ رادھا کشن(تحصیل رپورٹرز)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، میاں بیوی سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ۔۔

 لاہور روڈ شرقپور کے قریب ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں نوجوان سیف علی موقع پردم توڑگیا، اس کا ساتھی ارشاد علی اور چچا زخمی ہو گئے ، ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہو گیا ،متوفی سیف علی ڈھامکے کا رہائشی تھا ،کالاشاہ کاکو کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا نے سے میاں بیوی سمیت7افراد شدیدزخمی ہوگئے ،جن میں ابوبکر، اسکی اہلیہ، بیٹا محمد صائم، محمد طاہر،صائمہ، وسیم اور فہد شامل ہیں،کالا خطائی روڈ پر رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ، لاہور روڈ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرا نے کے نتیجہ میں ایک نوجوان وارث علی موقع پرچل بسا،اس کا ساتھی احمد علی زخمی ہو گیا، پولیس نے واقعات کی رپورٹیں درج کر لیں۔علاوہ ازیں کوٹ رادھاکشن کے نواح میں دانش اور راحت ہندال اڈا کے قریب موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم تیزرفتار کارنے ٹکر مار دی ،جس کے نتیجہ میں دانش موقع پر جان کی بازی ہارگیا ،جبکہ راحت شدید زخمی ہوگیا،تمام زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں