2بھائیوں کاقتل، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

2بھائیوں کاقتل، ملزموں  کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر پتوکی نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے دوبھائیوں کو قتل کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔

بھولا گڑھی چک 10کی رہائشی خاتون اشرف بی بی نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم مزمل عرف بھولی وغیرہ مسلح ہوکر میری حویلی میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے میرے بیٹوں محمدتنویر اور محمدجہانگیر کو قتل کردیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔مدعیہ اشرف بی بی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ  میرے بیٹوں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں