50ہزار روپے میں فروخت ہونے والا بچہ منڈی بہا ؤالدین سے بازیاب

 50ہزار روپے میں فروخت ہونے  والا بچہ منڈی بہا ؤالدین سے بازیاب

لاہور (کرائم رپورٹر) 50ہزار روپے میں فروخت ہونے والے 3 سالہ بچے کو بازیاب کر ا لیا گیا۔ ایس پی کینٹ لاہوراویس شفیق کے مطابق عدنان نامی بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد گداگروں نے اغوا کیا تھا۔

 پولیس نے مغوی بچے کو منڈی بہا ؤالدین سے بازیاب کر ایا۔ ملزموں نے بچے کو بے اولاد جوڑے کو 50 ہزار روپے کے عوض فروخت کیا ۔ پولیس نے رقم برآمد کرلی۔ بچہ خریدنے والے شخص عمران کو بھی گرفتار کرلیا گیا اور اس کی بیوی بھی حراست میں ہے ۔ ملزم بچہ فروخت کرنے کے اگلے روز ڈیفنس کے سگنل پر پہنچے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں