خواتین کو ٹکٹس نہ دینے کا کیس: مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، تحریک لبیک کے سعد رضوی اور خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 4 ستمبر کو ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں