کوٹری سے حیدر آباد جانیوالی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی

کوٹری: (دنیا نیوز) کوٹری سے حیدرآباد جاتے ہوئے مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں کوٹری ریلوے پل کے پاس پٹری سے اتریں، مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے اپ ٹریک مکمل معطل ہوگیا۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جسے جلد بحال کردیا جائےگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں